Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

بحرین کا مقبوضہ فلسطین پر صہیونی قبضے کو قبول کرنے سے انکار

بحرین کے بادشاہ حمد بن عيسى بن سلمان آل خليفہ نے مائیک پومپیو سے ملاقات کے دوران مقبوضہ فلسطین پر صہیونی ریاست کو تسلیم کرنے کے مطالبے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ممالک کے خود مختار فلسطین کے مطالبے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بحرین نیوز ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کو بطور ریاست قبول کرنے اور اس کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے اعلان کے بعد امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اسرائیل پہنچے جہاں ایک دن قیام کے بعد وہ مشرق وسطیٰ کے عرب ممالک کے دورے کے دوران بحرین بھی پہنچے۔

بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ کے ساتھ ملاقات کے دوران مائیک پومپیو نے فلسطین پر صہیونیوں کے قبضے کو تسلیم کرنے سے متعلق امریکی صدر کا پیغام پہنچایا، جسے مسترد کرتے ہوئے بحرین کے صدر نے کہا کہ وہ دیگر عرب ممالک کے فلسطین کے انخلا اور فلسطین کو خود مختار ریاست بنانے کے عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بادشاہ حمد بن عیسیٰ نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے عرب ممالک کی طرف سے صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے دباؤ کو واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ  فلسطین کو 1967 سے پہلے کی حیثیت میں بحال کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو صہیونی ریاست کے لیے عرب ممالک کی حمایت حاصل کرنے کے لیے مشرق وسطی کے دورے پر ہیں جس کا مقصد متحدہ عرب امارات کی طرح دیگر عرب ممالک کے بھی صہیونی ریاست سے تعلقات استوار کرانا ہیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

fifteen − twelve =

Contact Us