Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

یونان: مقامی خاتون کی پاکستانی کو گالی، سینکڑوں پاکستانی و یونانی گتھم گتھا ہوگئے، متعدد زخمی، درجنوں گرفتار، حالات کشیدہ

ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق یونان کے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ آبادی والے جزیرے کریٹے پر بروز ہفتہ پاکستانیوں اور یونانیوں میں شدید لڑائی ہوئی ہے۔ جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق دو افراد شدید زخمی اور متعدد معمولی طرز کے زخمی ہیں۔

خبروں کے مطابق لڑائی کے دوران امن عامہ کی بحالی کے لیے پولیس کو بلانا پڑا، جس نے چھڑیوں اور چاقوؤں سے لیس افراد گرفتار کر لیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حالیہ لڑائی کی وجہ کسی مقامی خاتون کا پاکستانی پر نسلی فقرے کسنا اور گالی دینا بنا، جس کے بعد سینکڑوں مقامی افراد اور پاکستانی آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔

پولیس کے مطابق تقریباﹰ دو سو پاکستانی تارکین وطن اور درجنوں مقامی باشندوں کے مابین لڑائی کی اطلاع فون پر دی گئی جس کے بعد وہ فوری وہاں پہنچے اور حالات کو قابو میں کیا۔

پولیس نے لڑائی میں ملوث 22 پاکستانیوں اور 2 یونانی باشندوں کو گرفتار کیا ہے۔ تاہم پولیس ‘شدید نوعیت‘ کے اس تنازعے کی وجوہات کو بیان کرنے سے گریزاں ہے۔

مقامی پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ بدسلوکی یا نسلی فقروں کی وجہ سے چھوٹی موٹی لڑائی پہلے بھی ہو جاتی تھی تاہم اب کی بار حالات کافی کشیدہ ہیں۔

ٹِمباکی یونانی جزیرے کریٹے کا ایک ایسا علاقہ ہے، جو اپنی زرعی پیداوار کے لیے مشہور ہے۔ اس علاقے میں زرعی شعبے میں تقریباﹰ تین ہزار غیر ملکی افراد کام کرتے ہیں، جن میں اکثریت پاکستانی تارکین وطن کی ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

2 × four =

Contact Us