Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

ہم اسلامی نظریات کے خلاف حالت جنگ میں ہیں، مزید حملے ہو سکتے ہیں: فرانسیسی وزیر داخلہ کا نفرت سے بھرا ریڈیو خطاب

فرانسیسی وزیر داخلہ نے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت کے پرچار کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے اور عوام کو خوف میں مبتلا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکا ملک اسلام کے ساتھ حالت جنگ میں ہے، اسلامی دہشت گردوں کی جانب سے مزید حملے ہو سکتے ہیں، شہری متنبہ رہیں۔

وزیر داخلہ گیرالڈ درمینین نے مزید کہا ہے کہ انہیں ایسے دشمن کا سامنا ہے جو انکے اندر بھی موجود ہے اور باہر بھی، انہیں اسلامی نظریاست سے نمٹنے کے لیے نئی اور بہترحکمت عملی کی ضرورت ہے۔ اپنے ریڈیو خطاب میں فرانسیسی اعلیٰ عہدے دار کا کہنا تھا کہ جیسے حملے گزشتہ کچھ دنوں سے ہو رہے ہیں، ان میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، تاہم حکومت نے عوامی مقامات پر 4000 عسکری اہلکاروں کو تعینات کر دیا ہے، عوام بھی متنبہ رہے۔

فرانسیسی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اسلامی نظریات کی فرانس میں کوئی جگہ نہیں، اسکے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنا ہو گا، اسلام کو لبرل نظریات کے ساتھ رہنا سیکھنا ہو گا۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

twenty − eleven =

Contact Us