Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی پر برطانوی پولیس اہلکار کا شہریوں کو ہمسائیوں کی شکایت کا مشورہ مہنگا پڑ گیا: شہریوں نے سماجی میڈیا پر درگت بنا ڈالی

برطانوی پولیس اہلکار اینڈی کوک کا کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر شہریوں کو ہمسائیوں کی شکایت کرنے کا مشورہ مہنگا پڑ گیا، شہریوں نے سماجی میڈیا پر پولیس اہلکار کی وہ درگت بنائی کہ کئی گھنٹوں تک مدعہ اہم موضوع بنا رہا۔

پولیس اہلکار نے میڈیا سے گفتگو میں شہریوں کو ابھارا تھا کہ اگر آپ اپنے ہمسائے کی کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی پر شکایت کرتے ہیں تو آپ نے شہری ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے قابل ستائش کام کیا ہے نہ کہ کوئی غلط کام۔ اگر لوگ قانون کی پاسداری کروانے کے لیے ہم سے رابطہ کرتے ہیں تو ایسا کرنا درست ہے، شہریوں کی بڑی تعداد موجودہ حالات سے پریشان ہیں اور زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے رویے کے خلاف بولنا چاہتے ہیں، انہیں ایسا کرتے ہوئے پولیس سے رابطے سے کترانا نہیں چاہیے۔

پولیس اہلکار کا بیان عوام میں جاتے ہیں اس پر ناراضگی کا اظار سامنے آیا اور شہریوں نے مشورے کو ہٹلر اور جارج اورویل کے بیانات سے جوڑ کر سماجی میڈیا پر خوب مذاق بنایا۔

ایک شہری نے کہا کہ ہٹلر اور نپولین بھی اپنے شہریوں سے جاسوسی ہی کرواتے تھے۔

ایک اور شہری نے کہا کہ اگر میں دو شہریوں کو گلے ملتے دیکھوں تو کیا پولیس کو بلا لوں کیونکہ پولیس کے پاس حقیقی جرائم کو روکنے کا وقت نہیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

17 + four =

Contact Us