امریکہ میں جاری ہنگاموں، لوٹ مار اور آئندہ انتخابات کے بعد ممکنہ خانہ جنگی کی صورتحال کے پیش نظر خود کو محفوظ بنانے کے لیے تمام بڑے خریداری مراکز نے حفاظتی حصاریں بنوانا شروع کر دی ہیں۔
واضح رہے کہ جارج فلائیڈ کی ہلاکت سے شروع ہونے والے ہنگاموں میں اب تک امریکہ میں مختلف اندازوں کے مطابق 4 سے 10 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔
متعدد ریاستوں نے آئندہ ہفتے انتخابات کے دن فوج بھی طلب کر رکھی ہے۔