ڈنمارک کے اخبار جیلن پوستن نے سکیورٹی خطرات کے پیش نظر اسلام سے نفرت اور پیغمبرﷺ کے کارٹوں چھاپنے سے انکار کر دیا ہے۔ اخبار کے مدیر نے مقامی سیاسی جماعت کی اسلام مخالف نشریاتی مہم کا حصہ بننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسی کسی مہم کا حصہ نہیں بنیں گے جو انکے عملے کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالے۔
مدیر کا کہنا تھا کہ وہ فرانس سے ہمدردی رکھتے ہیں تاہم سکیورٹی ادارے ان پر ہونے والے چار حملوں کو ناکام بنا چکے ہیں، ادارہ ایسی کسی اشاعت میں حصہ لے کر خطرہ مول نہیں لینا چاہتا۔ انکے عملے کو 2005 میں خاکوں کی اشاعت کے بعد ردعمل میں حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اور یہ سلسلہ 2010 تک جاری رہا، عملے کی حفاظت انکے لیے کوئی سیاسی مسئلہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ یہ وہی اخبار ہے جس نے 2005 میں پہلی بار گستاخانہ خاکے شائع کیے تھے۔
معروف اخبار کے بعد دیگر 3 اخباروں نے بھی پیغمبر اسلام ﷺ کے خاکوں کی دوبارہ اشاعت کی مہم کا حصہ بننے پر کہا ہے کہ وہ بھی ایسا کرنے سے قبل سکیورٹی اداروں اور اپنے عملے سے رائے لیں گے۔