منگل, جولائی 27 Live
Shadow
سرخیاں
لبنان میں سیاسی بحران و معاشی بدحالی: ارب پتی کاروباری شخصیت اور سابق وزیراعظم نجیب میقاطی حکومت بنانے میں کامیاب، فرانسیسی منصوبے کے تحت ملک کو معاشی بدحالی سے نکالنے کا اعلانجنگی جہازوں کی دنیا میں جمہوری انقلاب: روس نے من چاہی خوبیوں کے مطابق جدید ترین جنگی جہاز تیار کرنے کی صلاحیت کا اعلان کر دیا، چیک میٹ نامی جہاز ماکس-2021 نمائش میں پیشکیوبا میں کورونا اور تالہ بندی کے باعث معاشی حالات کشیدہ: روس کا خوراک، ماسک اور ادویات کا بڑا عطیہ، پریشان شہریوں کے انتظامیہ اور امریکی پابندیوں کے خلاف بڑے مظاہرےچینی معاملات میں بیرونی مداخلت ایسے ہی ہے جیسے چیونٹی کی تناور درخت کو گرانے کی کوشش: چین نے سابق امریکی وزیر تجارت سمیت 6 افراد پر جوابی پابندیاں عائد کر دیںمغربی یورپ میں کورونا ویکسین کی لازمیت کے خلاف بڑے مظاہرے، پولیس کا تشدد، پیرس و لندن میدان جنگ بن گئے: مقررین نے ویکسین کو شیطانی ہتھیار قرار دے دیا – ویڈیوجرمنی: پولیس نے بچوں اور جانوروں سے جنسی زیادتی کی ویڈیو آن لائن پھیلانے والے 1600 افراد کا جال پکڑ لیا، مجرمانہ مواد کی تشہیر کیلئے بچوں کے استعمال کا بھی انکشافگوشت کا تبادلہصدر بائیڈن افغانستان سے انخلا پر میڈیا کے کڑے سوالوں کا شکار: کہا، امارات اسلامیہ افغانستان ۱ طاقت ضرور ہے لیکن ۳ لاکھ غنی افواج کو حاصل مدد کے جواب میں طالبان کچھ نہیں، تعاون جاری رکھا جائے گاامریکہ، برطانیہ اور ترکی کا مختلف وجوہات کے بہانے کابل میں 1000 سے زائد فوجی تعینات رکھنے کا عندیا: امارات اسلامیہ افغانستان کی معاہدے کی خلاف ورزی پر نتائج کی دھمکیچینی خلا بازوں کی تیانگونگ خلائی اسٹیشن سے باہر نکل کر خلا میں چہل قدمی – ویڈیو

ایلن مسک، زکر برگ اور بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ دنیا کے دوسرے امیرترین شخص بن گئے، 11 ماہ میں 35ویں سے دوسرے امیر ترین شخص کا سفر طے کیا

امریکی کمپنی ٹیسلا کے مالک 128 ارب ڈالر کے مجموعی اثاثوں کے ساتھ دنیا کے دوسرے امیر ترین آدمی بن گئے ہیں، واضح رہے کہ اب تک بل گیٹس دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص تھے۔

ٹیسلا کے اثاثوں میں بروز سوموار مجموعی طور پر 6 فیصد کا اضافہ ہوا، اور کمپنی ایک روز میں 464 ارب ڈالر کے اثاثے بڑھانے میں کامیاب رہی، اور اس طرح ایلن مسک کے اثاثوں میں ایک روز میں 7 اعشاریہ 2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، اور وہ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے۔

ایلن مسک اکثر ٹیسلا کے اثاثوں میں ہی سرمایہ کاری کرتے ہیں، اور رواں سال میں اس کے اثاثوں میں مجموعی طور پر 520 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ ایلن مسک کے اپنے اثاثوں میں 100 ارب ڈالر سے بھی زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ یاد رہے کہ 2020 کے آغاز میں ایلن مسک دنیا کے 35ویں امیر ترین شخص تھے، اور انہوں نے 35وین سے دوسرے کا سفر صرف 11 ماہ میں طے کیا ہے۔

گزشتہ ہفتے ایلن مسک نے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو مات دی تھی اور آج وہ بل گیٹس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے دوسرے امیر ترین آدمی بن گئے ہیں۔ یہاں یہ بھی یاد رہے کہ بل گیٹس 2006 سے اب تک 27 ارب ڈالر کی خیرات دے چکے ہیں۔

اب ایلن مسک سے اوپر صرف ایمازون کے مالک جیف بیزوس ہیں، جن کے پاس 182 ارب ڈالر کے اثاثے ہیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

تبصرہ کریں

Contact Us