Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

امریکہ میں کورونا کے باعث تالہ بندی سے کتنا مالی نقصان ہوا، اور کتنی جانیں بچائی جا سکیں؟

امریکہ میں محققین کے ایک گروہ نے کورونا کے باعث بند ہونے والے کاروبار اور اسکی وجہ سے ہونے والے مالی نقصان اور جانی بچاؤ کے حوالے سے ایک رپورٹ مرتب کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کاروبار بند کرنے سے مارچ سے مئی کے دوران ملک کو 169 ارب ڈالر کا مالی نقصان ہوا جبکہ 29000 زندگیاں بچائی جا سکیں۔

یوں فی آدمی 60 لاکھ ڈالر کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران بے روزگاری نے بھی ریکارڈ توڑے اور فروری میں جو بےروزگاری 3 اعشاریہ 5 فیصد کی کم ترین سطح پر تھی، وہی اپریل میں اچانک 14 اعشاریہ 7 فیصد ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق تالہ بندی سے امریکی معیشت کو بدترین نقصان ہوا، اور امریکیوں نے انفرادی آزادی کے حوالے سے حکومتی کردار پر سوال اٹھائے۔ رپورٹ کے مطابق مخالفین نے بھی اس پراپیگنڈے میں کردار ادا کیا اور ٹرمپ حکومت کو ہر حوالے سے سخت وقت کا سامنا رہا۔

قومی سطح کے اعدادوشمار کا تجزیہ کرتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تالہ بندی سے امریکی قومی پیداوار میں صفر اعشاریہ 8 فیصد کی کمی ہوئی جبکہ اموات کی شرح 25 فیصد تک کم ہوئی۔

ماہرین کے مطابق ہمیں غیر یقینی منصوبوں کے ساتھ خود کو خطرے میں ڈالتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا، اور اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں اب تک کووڈ-19 سے 2 لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایک کروڑ 25 لاکھ افراد بیماری سے متاثرہ ہیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

10 + 6 =

Contact Us