
ایلن مسک، زکر برگ اور بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ دنیا کے دوسرے امیرترین شخص بن گئے، 11 ماہ میں 35ویں سے دوسرے امیر ترین شخص کا سفر طے کیا
امریکی کمپنی ٹیسلا کے مالک 128 ارب ڈالر کے مجموعی اثاثوں کے ساتھ دنیا کے دوسرے امیر ترین آدمی بن گئے ہیں، واضح رہے کہ اب تک بل گیٹس دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص تھے۔
ٹیسلا کے اثاثوں میں بروز سوموار مجموعی طور پر 6 فیصد کا اضافہ ہوا، اور کمپنی ایک روز میں 464 ارب ڈالر کے اثاثے بڑھانے میں کامیاب رہی، اور اس طرح ایلن مسک کے اثاثوں میں ایک روز میں 7 اعشاریہ 2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، اور وہ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے۔
ایلن مسک اکثر ٹیسلا کے اثاثوں میں ہی سرمایہ کاری کرتے ہیں، اور رواں سال میں اس کے اثاثوں میں مجموعی طور پر 520 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ ایلن مسک کے اپنے اثاثوں میں 100 ارب ڈالر سے بھی زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ یاد رہے کہ 2020 کے آغاز میں ایلن مسک دنیا کے 35ویں امیر ترین شخص تھے، اور انہوں نے 35وین سے دوسرے کا سفر صرف 11 ماہ میں طے کیا ہے۔
گزشتہ ہفتے ایلن مسک نے فی...