Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

امیر ممالک نے کورونا ویکسین کی ضرورت سے زائد مقدار خریدنا شروع کر دی – رویہ انسانی آبادی کے لیے خطرناک ہے: ایمنسٹی انٹرنیشل

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے تنبیہ جاری کی ہے کہ 2021 میں مالی طور پر غریب ممالک میں 10 میں سے صرف ایک شہری کورونا ویکسین لگوا سکے گا، جبکہ دوسری طرف امیر ممالک نے فی فرد تین ٹیکوں کے لیے سفارش دے رکھی ہے۔

ایمنسٹی کی رپورٹ کے مطابق ویکسین کی سب سے زیادہ سفارش کینیڈا نے دی ہے، اور یوں تین کروڑ اسی لاکھ آبادی والے ملک کے شہری ویکسین کے پانچ ٹیکے لگوا سکتے ہیں۔

ایمنسٹی کی رپورٹ کے مطابق امیر ممالک کی آبادی دنیا کی صرف 14 فیصد بنتی ہے، لیکن انہوں نے ویکسین کی آدھے سے زیادہ مقدار یعنی 53 فیصد خرید لی ہے۔

ایمنسٹی رپورٹ کے مطابق امیر ممالک کے اس غیر انسانی رویے کے باعث 67 فیصد غریب ممالک ویکسین کی مناسب ترسیل سے محروم رہ سکتے ہیں، اور آئندہ سال میں ان کے حصے صرف 10 فیصد ویکسین آئے گی، لیکن اگر حکومتیں اور ادویات سازی کی کمپنیاں مل کر کسی معاہدے پر پہنچ جائیں تو مسئلے کا حل کیا جا سکتا ہے۔

تحقیقات کے مطابق 2021 دسمبر تک ادویات ساز کمپنیاں صرف 2 ارب ٹیکے فراہم کر سکیں گی، اب تک تقریباً 150 ویکسین عالمی ادارے کے پاس رجسٹر کی گئی ہیں لیکن صرف چند ایک ہی قابل استعمال مانی جا رہی ہیں۔ جبکہ ریاستی سطح پر ویکسین کا آغاز صرف روس اور برطانیہ نے کیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا میں اب تک 6 کروڑ 80 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں اور ڈیڑھ لاکھ اموات ہوئی ہیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

sixteen − 11 =

Contact Us