امیر ممالک نے کورونا ویکسین کی ضرورت سے زائد مقدار خریدنا شروع کر دی – رویہ انسانی آبادی کے لیے خطرناک ہے: ایمنسٹی انٹرنیشل
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے تنبیہ جاری کی ہے کہ 2021 میں مالی طور پر غریب ممالک میں 10 میں سے صرف ایک شہری کورونا ویکسین لگوا سکے گا، جبکہ دوسری طرف امیر ممالک نے فی فرد تین ٹیکوں کے لیے سفارش دے رکھی ہے۔
ایمنسٹی کی رپورٹ کے مطابق ویکسین کی سب سے زیادہ سفارش کینیڈا نے دی ہے، اور یوں تین کروڑ اسی لاکھ آبادی والے ملک کے شہری ویکسین کے پانچ ٹیکے لگوا سکتے ہیں۔
ایمنسٹی کی رپورٹ کے مطابق امیر ممالک کی آبادی دنیا کی صرف 14 فیصد بنتی ہے، لیکن انہوں نے ویکسین کی آدھے سے زیادہ مقدار یعنی 53 فیصد خرید لی ہے۔
ایمنسٹی رپورٹ کے مطابق امیر ممالک کے اس غیر انسانی رویے کے باعث 67 فیصد غریب ممالک ویکسین کی مناسب ترسیل سے محروم رہ سکتے ہیں، اور آئندہ سال میں ان کے حصے صرف 10 فیصد ویکسین آئے گی، لیکن اگر حکومتیں اور ادویات سازی کی کمپنیاں مل کر کسی معاہدے پر پہنچ جائیں...