مرکزی بینکوں کی جانب سے خالص سونے کی خریداری 2019 کی پہلی سہ ماہی میں 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس میں روس پہلے نمبر پر ہے، کیونکہ قومیں اپنے اثاثوں کے انحصار کے لیۓ ڈالر کی بجاۓ دوسرے متبادل ذرائع کی متلاشی ہیں
ورلڈ گولڈ کونسل (ڈبلیو ایس جی) کی رپورٹ کے مطابق، سال کے آغاز سےمارچ کے اختتام تک عالمی سونے کے ذخائر 145.5 ٹن تھے – 2018 میں اسی مدت کے مقابلے میں اس سال 68 فیصد اضافہ ہوا. یہ 2013کے بعد سے اس مدت کے لئے عالمی ذخائر میں سب سے بڑا اضافہ ہے
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسی سینٹرل بینک نے پہلی سہ ماہی میں 55.3 ٹن اپنے ذخائر اضافہ کیا، جس میں اس کے سونے کا ذخیرہ 2،168.3 ٹن تک پہنچ گیا اور روس دوبارہ سونے کا سب سے بڑا خریدار بن گیا