Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

لاس اینجلس پولیس کو فلپینی صدر کی تصویر کا حامل جعلی ڈرائیونگ برآمد: تحقیقات شروع

امریکی ریاست لاس اینجلس میں ٹریفک پولیس نے ایک جعلی ڈرائیونگ لائسنس برآمد کیا ہے جس پر فپلینی صدر رادریگودوتارت کی تصویر چسپاں ہے۔ محکمے کا کہنا ہے کہ لائسنس فلپینی آبادی کے علاقے میں گشت کرتے ایک شہری کے پاس سے دریافت ہوا، جسے اتفاق سے ایک پولیس افسر نے پہچان لیا اور فوری تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس نے لائسنس پر موجود کچھ معلومات کو چھپا کر اسکی شبیہ شائع کی ہے تاہم لائسنس پر باشندے کا نام نورمان ڈی کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس نے اس حوالے سے کوئی معلومات شائع نہیں کی ہیں کہ شخص فلپینی نژاد امریکی تھا یا فلپینی شہریت کا حامل تھا تاہم فلپائن اور امریکی سماجی میڈیا پر خبر پر خوب تبصرے چل رہے ہیں۔ ایک امریکی شہری نے لکھا کہ فلپینی صدر امریکہ سے فوجیوں کی تعیناتی پر رقم مانگ رہا تھا، لیکن اسے یہاں امریکہ میں جعلی لائسنس پر دھر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فلپینی امریکہ میں تیسرا بڑا ایشیائی گروہ ہے، جن کی 2018 میں امریکہ میں تعداد 40 لاکھ سے بھی زیادہ تھی، کیلیفورنیا ریاست میں فلپینی تارکین وطن کی تعداد سب سے زیادہ 16 لاکھ بتائی جاتی ہے، جبکہ لاس اینجلس میں بھی 4 سے 5 لاکھ فلپینی مقیم ہیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

5 + 5 =

Contact Us