
لاس اینجلس پولیس کو فلپینی صدر کی تصویر کا حامل جعلی ڈرائیونگ برآمد: تحقیقات شروع
امریکی ریاست لاس اینجلس میں ٹریفک پولیس نے ایک جعلی ڈرائیونگ لائسنس برآمد کیا ہے جس پر فپلینی صدر رادریگودوتارت کی تصویر چسپاں ہے۔ محکمے کا کہنا ہے کہ لائسنس فلپینی آبادی کے علاقے میں گشت کرتے ایک شہری کے پاس سے دریافت ہوا، جسے اتفاق سے ایک پولیس افسر نے پہچان لیا اور فوری تحقیقات شروع کر دیں۔
https://twitter.com/LAPDRampart/status/1369536294250971137?s=20
پولیس نے لائسنس پر موجود کچھ معلومات کو چھپا کر اسکی شبیہ شائع کی ہے تاہم لائسنس پر باشندے کا نام نورمان ڈی کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس نے اس حوالے سے کوئی معلومات شائع نہیں کی ہیں کہ شخص فلپینی نژاد امریکی تھا یا فلپینی شہریت کا حامل تھا تاہم فلپائن اور امریکی سماجی میڈیا پر خبر پر خوب تبصرے چل رہے ہیں۔ ایک امریکی شہری نے لکھا کہ فلپینی صدر امریکہ سے فوجیوں کی تعیناتی پر رقم مانگ رہا تھا، لیکن اسے یہاں امریکہ میں جعل...