برازیل کی صارف عدالت نے امریکی موبائل فون کمپنی ایپل پر چارجر کے بغیر فون فروخت کرنے پر 19 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایپل نے گزشتہ ماہ آئی-12 اور دیگر ماڈلوں کے ساتھ چارجر، اسکی تار اور ہیڈ فون نہ بھیجے، جس پر صارفین کی شکایت پر عدالت نے کمپنی کو 19 لاکھ ڈالر جرمانہ کیا ہے۔
کمپنی نے اپنے جواز میں کہا ہے کہ انہوں نے ایسا ماحولیاتی عوامل کے باعث کیا، کمپنی 2030 تک مکمل طور پر ماحول دوست اشیاء بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ آئی فون کی پیکنگ سے جارجر اور ہیڈ فون نکالنے سے اسکا 70٪ حصہ کم ہو جاتا ہے، جبکہ اسکی ترسیل بھی بڑھ جائے گی۔
ایپل کی اس پالیسی پر فرانس میں بھی صارفین کی جانب سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا گیا تھا اور صارفین نے کم ازکم ہیڈ فون شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔