Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

فلپائن: شام میں فلپینی لڑکیوں کو بیچنے والے افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز

فلپائن میں وزارت داخلہ کے شعبہ برائے ہجرت کے افسران کے خلاف انسانی سمگلنگ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، افسران پر الزام ہے کہ وہ جبری مشقت کے لیے لڑکیوں کو بیرون ملک بیچنے کے جرم میں شریک ہیں۔

تحقیقات کا آغاز سینٹ میں آئی ایک درخواست کے بعد شروع کیا گیا ہے، جس میں جوان لڑکیوں کو سیاحتی ویزے پر شام بھیجنے اور وہاں انہیں 10 ہزار ڈالر کے عوض بیچنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

معاملے کی تحقیقات کی ذمہ داری سینٹر ریسا ہونتیویرس کو دی گئی ہے، جن کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ایسی تصاویر دیکھی ہیں جن میں لڑکیوں کو دمشق میں گندی اور تاریک جگہوں پر بیچنے سے پہلے رکھا جاتا ہے۔ سینٹر کا کہنا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ انکے اپنے افسر شہریوں کو بیچنے میں ملوث ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شام میں فلپائن کے سفارت خانے میں متعدد فلپینی لڑکیوں نے پناہ لی تھی، جنہوں نے شامی گھروں پر کام کے دوران سخت مشقت اور تشدد کی شکایت کی تھی۔ سفارت خانے نے حکومتی حکم پر شہریوں کی واپسی کا بندوبست کی تھا تاہم معاملہ ابھرنے پر اسکی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

شعبہ ہجرت کے سربراہ نے سینٹ تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے اور معاملے میں ملوث تمام افسران کو سخت سزا دینے کا وعدہ کیا ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

one × 3 =

Contact Us