جولیان اسانج کے والد جان شپٹن امریکہ پر برس پڑے۔ ان کے بقول وکی لیکس نے افغانستان، عراق، لیبیا اور شام میں امریکہ کی جانب سے کی جانے والی تباہی اور جنگوں میں لاکھوں افراد کی ہلاکت کو بے نقاب کیا جسکی وجہ سے امریکہ نے اپنی کینہ پروری میں انکے بیٹے سے بدلہ لیا
سڈنی، آسٹریلیا میں جان شپٹن نے ایک ریلی میں موجود مظاہرین کو بتایا کہ انکے بیٹے کو بیسویں صدی میں ہونے والے تمام بھیانک جرائم کو بے نقاب کرنے پر سزا دی جا رہی ہے۔