Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

روس نے شہریت کے قانون میں مزید نرمی کر دی: اب غیر ملکی افراد صرف 2 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے روسی شہری بن سکیں گے

روس نے غیر ملکی افراد کے لیے روسی شہریت کا حصول مزید آسان کر دیا ہے۔ اب غیر ملکی افراد صرف ایک کروڑ روبل یعنی 2 کروڑ پاکستانی روپے کی سرمایہ کاری یا 3 کروڑ یعنی 6 کروڑ روپے سے زائد کی جائیداد خرید کر روس کا رہائش نامہ حاصل کر سکتے ہیں۔

سنہری پاسپورٹ نامی اسکیم سے ہر وہ غیر ملکی فائدہ اٹھا سکے گا جو درخواست کے ساتھ پولیس سرٹیفکیٹ مہیا کرے گا۔ اس کے علاوہ سرمایہ کاری کرنے والے شخص کے اہل خانہ بھی درخواست کے لیے مجاز ہوں گے۔ سرمایہ کاری کر کے شہریت حاصل کرنے کا رحجان یورپ اور امریکہ میں اپنے عروج پر ہے، کچھ ممالک تو فوری طور پر پاسپورٹ بھی دے رہے ہیں۔

روسی حکام نے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر وہ شخص جو ہماری معیشت کے لئے کارآمد ہو سکتا ہے اسے روسی بننے کا پورا حق ہونا چاہیے، ایسے افراد کے لیے دفتری رکاوٹوں کو بھی ختم کرنا ضروری ہے۔

منصوبہ سامنے آنے پر حزب اخلتاف کی جماعتوں نے بھی اسکی حمایت کی ہے۔ قانونی مسودہ جلد پارلیمنٹ میں پیش کر دیا جائے گا، جہاں سے منطوری کے بعد یہ ملکی قانون بن جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال صدر پوتن نے پہلی شہریت ترک کیے بغیر روسی شہریت کی اجازت دینے کا قانون بھی منظور کیا تھا۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

three + 1 =

Contact Us