
روس نے شہریت کے قانون میں مزید نرمی کر دی: اب غیر ملکی افراد صرف 2 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے روسی شہری بن سکیں گے
روس نے غیر ملکی افراد کے لیے روسی شہریت کا حصول مزید آسان کر دیا ہے۔ اب غیر ملکی افراد صرف ایک کروڑ روبل یعنی 2 کروڑ پاکستانی روپے کی سرمایہ کاری یا 3 کروڑ یعنی 6 کروڑ روپے سے زائد کی جائیداد خرید کر روس کا رہائش نامہ حاصل کر سکتے ہیں۔
سنہری پاسپورٹ نامی اسکیم سے ہر وہ غیر ملکی فائدہ اٹھا سکے گا جو درخواست کے ساتھ پولیس سرٹیفکیٹ مہیا کرے گا۔ اس کے علاوہ سرمایہ کاری کرنے والے شخص کے اہل خانہ بھی درخواست کے لیے مجاز ہوں گے۔ سرمایہ کاری کر کے شہریت حاصل کرنے کا رحجان یورپ اور امریکہ میں اپنے عروج پر ہے، کچھ ممالک تو فوری طور پر پاسپورٹ بھی دے رہے ہیں۔
روسی حکام نے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر وہ شخص جو ہماری معیشت کے لئے کارآمد ہو سکتا ہے اسے روسی بننے کا پورا حق ہونا چاہیے، ایسے افراد کے لیے دفتری رکاوٹوں کو بھی ختم کرنا ضروری ہے۔
منصوبہ سامنے آنے پر حزب اخلتاف کی جماعتوں...