Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

جارج فلائیڈ کی موت: عدالت نے پولیس افسر پر 3 دفعات پر مشتمل فرد جرم عائد کر دی

امریکی سیاہ فام جارج فلائیڈ کی موت کے زمہ دار پولیس افسر دیریک چاؤون پر عدالت نے فرد جرم عائد کر دی ہے۔ دیریک کو غیر ارادی قتل، قتل اور منصوبے کے بغیر قتل کے جرائم میں قصور وار ٹھہرایا ہے۔

جارج فلائیڈ کو گزشتہ سال 25 مئی کو دیریک نے گردن پر گھٹنا رکھ کر مار دیا تھا جس کے بعد امریکہ میں سیاہ فام امریکیوں کے حقوق کے لیے نئی مہم شروع ہو گئی تھی۔ اگرچہ واقعے کو انتخابات کی وجہ سے اہمیت ملی لیکن امریکہ میں سیاہ فام افراد کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکتیں ایک معمول ہے، جس پر اب تحریک زور پکڑ گئی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے فوری اس پر ضروری اصلاحات نہ کیں تو ملک میں مسلح شورش/خانہ جنگی شروع ہو سکتی ہے۔

فرد جرم عائد کرتے ہی پولیس نے دیریک چاؤون کو گرفتار کر لیا اور اسے عدالت سے جیل لے جایا گیا۔

فرد جرم عائد ہونے پر صدر بائیڈن اور متعدد سماجی حلقوں کی جانب سے فیصلے کی ستائش سامنے آئی ہے۔ فیصلہ سنانے والے ججوں میں چار سفید فام خاتون جج، دو سفید فام مرد جج، تین سیاہ فام مرد جج، ایک سیاہ فام خاتون جج اور دو لاطینی جج شامل تھے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

fourteen − 3 =

Contact Us