اتوار, جنوری 5 https://www.rt.com/on-air/ Live
Shadow
سرخیاں
برطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکے

مقبوضہ فلسطین: کالعدم صیہونی تنظیم لیحاوا کا بیت المقدس میں عرب شہریوں کے خلاف پرتشدد مظاہرہ، شدید نسلی تعصب و نفرت کا پرچار، نعرے بازی، گھروں پر حملہ، جھڑپیں، املاک کو نقصان، پولیس بے بس – ویڈیو

مقبوضہ فلسطین میں صیہونی آبادی کا عربوں کے خلاف بغض اور نفرت ایک نئے عروج کو چھو رہے ہیں۔ بیت المقدس میں صیہونی دہشت گرد تنظیموں نے مظاہرے شروع کر دیے ہیں اور عربوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی جا رہی ہے۔

مظاہرین “عربوں پر موت واقع ہو” اور “عربوں کی آبادیاں جل جائیں” کے نعرے لگا رہے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق مسلح جتھوں نے مقامی عرب آبادی کے گھروں پر حملے بھی کیے ہیں اور لوگوں کو ہراساں کیا ہے، اور کچھ گھروں سے سامان لوٹنے کے واقعات بھی درج ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پولیس نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی تاہم اس پر مسلح جتھے پولیس سے بھر گئے اور سرکاری املاک کو آگ لگانا شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق اب تک 70 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

مقامی عرب آبادی کے مطابق پر تشدد و نسلی تعصب پر مبنی مظاہروں میں سب سے متحرک لیحاوا نامی کالعدم تنظیم تھی، جو یہود و عرب کے اتحاد کے خلاف کام کرتی ہے۔ تنظیم کے سربراہ بین زیؤن گوپسٹن نے خطاب میں کہا کہ یہ مظاہرہ ان قوتوں کے لیے پیغام ہے جو بیت المقدس کو تقسیم کرنے کا خواب دیکھتے ہیں، بیت المقدس صرف یہودیوں کا ہے۔

سماجی حلقے پولیس کی تاخیری کارروائی پر نالاں ہیں انکا کہنا ہے کہ پولیس نے کالعدم تنظیم کے مظاہرے کو منعقد ہی کیوں ہونے دیام انکی کارروائی مشکوک ہے، خصوصاً مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان میں تشدد سے خوف کی فضاء پیدا کرنے کے اثرات دورپا ہوں گے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

12 − four =

Contact Us