Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

پاکستانی پارلیمان میں ناموس رسالتﷺ کے مسئلے پر دوسری بار فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کی قرارداد پر رائے دہی مؤخر

پارلیمانِ پاکستان نے ایک بار پھر فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کی قرارداد پر رائے دہی مؤخر کر دی ہے، بروز جمعہ پیش ہونے والی قرارداد کو دوسری بار مؤخر کیا گیا ہے، اسمبلی کے سربراہ نے قرارداد پر رائے دہی مؤخر کرنے کی وجہ اسمبلی ہال میں نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی کو قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ قرارداد کو رواں ہفتے کے آغاز میں بھی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا۔

قرارداد کو دوبارہ کب پارلیمان میں پیش کیا جائے گا، ابھی اس حوالے سے کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔

قرارداد شدید عوامی احتجاج کے نتیجے میں طے پانے والے حکومتی اور لبیک یا رسول اللہ تحریک کے قائدین کے مابین معاہدے کے نتیجے میں پیش کی جانا تھی، جس کی وجہ فرانسیسی صدر ایمینیؤل میخرون کے محمدﷺ کی گستاخی میں بنے کاٹونوں کی حمایت کرنا تھا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حکومت اور تحریک لبیک کے مابین اعتماد سازی ہو گئی ہے جبکہ سیاسی حلقوں کا ماننا ہے کہ قرارداد کے پیش ہونے سے بھی مشتعل مظاہرین کو حوصلہ ہوا ہے۔

دوسری طرف فرانسیسی سفارت خانے پاکستان میں مقیم فرانسیسی شہریوں اور کمپنیوں کو فوری پاکستان سے نکل جانے کی تنبیہ جاری کی ہے۔

جبکہ عمران خان کی حکومت پرتشدد مظاہرے کرنے پر تحریک لبیک کو کالعدم قرار دے چکی ہے اور اسکی قیادت پر ہشت گردی کے مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

10 − 9 =

Contact Us