Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

روس برآمدات میں ڈالر پر انحصار کو 50٪ تک کم کرنے میں کامیاب

روس نے اپنی تجارت میں ڈالر پر انحصار کو 50٪ تک کم کر کے نیا رحجان اور بحث شروع کر دی ہے۔ حکومتی اعدادوشمار کے مطابق ڈالر پر انحصار کو ختم کرنے کی پالیسی کے تحت 2020 کے آخری چوتھائی حصے میں روس 50٪ برآمدات امریکی ڈالر کے بجائے دیگر سکوں/کرنسیوں میں کیں۔

تفصیل کے مطابق اس میں اہم حصہ چین کے ساتھ تجارت جبکہ تین چوتھائی حصہ یورو میں تجارت کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ برسوں سے روس اور چین باہمی تجارت کے لیے مقامی سکے کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ 2014 تک دونوں ممالک کے مابین تجارت کا صرف 2٪ مقامی سکے میں ہوتا تھا جبکہ اب یہ 25٪ سے بھی بڑھ گیا ہے۔ اس کے علاوہ روس نے اپنے مالیاتی ذخائر کو بھی ڈالر کے بجائے سونے اور یورو میں منتقل کرنا شروع کر رکھا ہے۔

امریکی محکمہ مالیات کے جاری کردہ تازہ اعدادوشمار کے مطابق روس کے خزانے میں اب صرف 6 ارب 14 کروڑ کے اثاثے امریکی ڈالر کی صورت میں ہیں، 2014 میں یہ ملکی خزانے کا 30٪ تھے جبکہ اب 10٪ سے بھی کم رہ گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق روس کی ڈالر پر تیزی سے انحصار کم کرنے کی بڑی وجہ امریکی معاشی پابندیاں بنی ہیں، اور روس جلد از جلد ڈالر کے اثر سے نکل کر معیشت کو سنبھالنے کی کوشش میں ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

11 − one =

Contact Us