Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

لندن: شہریوں نے کورونا سرٹیفکیٹ کو یہودیوں کے ستارہ داؤدی سے تشبیہ دے دی

لندن میں کورونا تالہ بندی اور دیگر پابندیوں کے خلاف مظاہرے شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ ایک حالیہ مظاہرے میں لندن کے شہریوں نے کورونا سرٹیفکیٹ کا موازنہ نازی جرمنی میں یہودیوں کے لیے مخصوص علامت ستارہ داؤدی سے کیا ہے اور حکومت سے ایسے کسی بھی اقدام سے باز رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سماجی میڈیا پر شائع تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برطانوی دارالحکومت میں شہری کووڈ-19 کے حوالے سے عائد پابندیوں کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔ لیکن ان میں سب سے زیادہ توجہ ان شہریوں نے اپنی جانب مبذول کی جنہوں نے جرمنی میں ہولوکاسٹ کی اہم علامت ستارہ داؤدی کا موازنہ کووڈ-19 سرٹیفکیٹ سے کیا۔

مظاہرے میں شریک ایک شہری نے ٹیکے ستارے پر کورونا ٹیکہ لکھ رکھا تھا۔ مظاہرے ماسک پہنے ایک خاتون کو شہریوں نے “نازی” کا لقب دیا۔

ایک ٹویٹر صارف کا کہنا تھا کہ “تالہ بندی اور ہولوکاسٹ کے دوران یہودیوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعات” برابر ہیں۔ لیکن ایک نے کہا کہ نشان حقارت آمیز ہیں۔

آشوٹز میموریل کے رسمی ٹویٹرصفحے نے صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ویکسین کے مخالفین کا نازی سے مماثلت پیدا کرنا غیر اخلاقی اور فکری زوال کی غمناک علامت ہے۔

یاد رہے کہ فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ بھی حفاظتی ٹیکے لگوانے والے افراد کو “سبز نشان” دے رہی ہے جو شہری کاروباری مراکز میں داخلے کے وقت دکھاتے ہیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

19 + four =

Contact Us