Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

امریکی پابندیوں اور وباء کے باوجود روسی زرمبادلہ میں اضافے کا رحجان جاری: ایک ہفتے میں 5.8 ارب ڈالر کا اضافہ، خزانے کا حجم 589.5 ارب ہو گیا

شدید امریکی معاشی پابندیوں اور کورونا وباء کے باوجود روسی معیشت میں مثبت اشارے جاری ہیں۔ روسی مرکزی بینک کے جاری کردہ تازہ اعدادوشمار کے مطابق 16 سے 23 اپریل کے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ (سونے اور غیر ملکی کرنسی کے زخائر) میں 5 اعشاریہ 8 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس سے مجموعی قومی خزانہ 589 اعشاریہ 5 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

بینک رپورٹ کے مطابق بڑھوتری بجٹ میں طے کردہ توانائی کی برآمدات سے حاصل ہونے والی کمائی کو قومی خزانے میں جمع کروانے کی پالیسی کے باعث ہوئی۔

روسی زرمبادلہ کے زخائر میں پچھلے تین ہفتے سے مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، جبکہ گزشتہ دو دنوں میں زرمبادلہ میں 15 ارب ڈالر داخل ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ خزانے میں موجود تمام وسائل (سونے، غیر ملکی کرنسی و بانڈ) کو مشترکہ دکھایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حکام نے محض غیر ملکی کرنسی میں زرمبادلہ کے زخائر 500 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

9 + 12 =

Contact Us