Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

اسرائیل کوئی ریاست نہیں ایک دہشت گرد کیمپ ہے: ایرانی ریاستی سربراہ علی خامنہ ای

ایرانی روحانی پیشوا و ریاستی سربراہ علی خامنہ ای نے یوم قدس پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی ریاست دراصل دہشت گردوں کا ٹھکانہ ہے، جہاں سے نہ صرف فلسطینی بلکہ دیگر مسلمان بھی نشانہ بن رہے ہیں، یہ ہم سب کی زمہ داری ہے کہ اس قبضے اور دہشت گردی کے خلاف لڑیں۔

اپنے ایک دوسرے ٹویٹر پیغام میں ایرانی رہنما نے فلسطینیوں کو بھی متحد ہونے پر ابھارا اور مل کر قبضے کے خلاف لڑنے کا کہا۔ انہوں نے فلسطینیوں سے مقامی افراد سے ریفرنڈم کروا کر نئے سیاسی نظام ترویج دینے کی تجویز بھی دی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایران نے جوہری مرکز پر سائبر حملے کا الزام بھی قابض صیہونی انتظامیہ پر لگایا تھا، جبکہ سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر تیل کی ترسیل کرتے ایرانی جہازوں پر حملوں کی خبریں ایک معمول ہے۔

واضح رہے کہ شام میں ایرانی ملیشیا حملوں کے باعث نہ صرف عرب ممالک بلکہ قابض صیہونی بھی سخت پریشان ہیں، اور یہی پیچیدہ صورتحال عرب ممالک کو قابض صیہونی انتظامیہ کی طرف دھکیل رہی ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

20 − 19 =

Contact Us