
اسرائیل کوئی ریاست نہیں ایک دہشت گرد کیمپ ہے: ایرانی ریاستی سربراہ علی خامنہ ای
ایرانی روحانی پیشوا و ریاستی سربراہ علی خامنہ ای نے یوم قدس پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی ریاست دراصل دہشت گردوں کا ٹھکانہ ہے، جہاں سے نہ صرف فلسطینی بلکہ دیگر مسلمان بھی نشانہ بن رہے ہیں، یہ ہم سب کی زمہ داری ہے کہ اس قبضے اور دہشت گردی کے خلاف لڑیں۔
https://twitter.com/khamenei_ir/status/1390609630414446595?s=20
اپنے ایک دوسرے ٹویٹر پیغام میں ایرانی رہنما نے فلسطینیوں کو بھی متحد ہونے پر ابھارا اور مل کر قبضے کے خلاف لڑنے کا کہا۔ انہوں نے فلسطینیوں سے مقامی افراد سے ریفرنڈم کروا کر نئے سیاسی نظام ترویج دینے کی تجویز بھی دی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایران نے جوہری مرکز پر سائبر حملے کا الزام بھی قابض صیہونی انتظامیہ پر لگایا تھا، جبکہ سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر تیل کی ترسیل کرتے ایرانی جہازوں پر حملوں کی خ...