Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

اطالوی پولیس افسر کے قتل کے جرم میں دو امریکی سیاحوں کو عمر قید کی سزا

اطالوی عدالت نے پولیس افسر کو قتل کرنے کے جرم میں دو امریکی شہریوں کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ 2019 کی گرمی کی چھٹیوں میں روم آنے والے دو امریکی سیاحوں کے خلاف منشیات خریدتے ہوئے پولیس اہلکار کو قتل کرنے کا مقدمہ قائم تھا، جس کے دفاع میں سیاحوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے پولیس اہلکار کو چاقو کے وار سے اپنے دفاع میں مارا۔

بیس سالہ لی اور اکیس سالہ جبرائیل کے خلاف مقدمے کی سماعت تقریباً 2 سال جاری رہی، جس کے بعد عدالت نے استغاثہ کا ساتھ دیتے ہوئے دونوں مجمرموں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

پولیس کا دعویٰ تھا کہ جولائی 2019 میں روم میں دونوں امریکی نوجوانوں نے کوکین خریدنے کی کوشش کی، لیکن جب ڈیلر نے کوکین کی بجائے ان کو دیگر نشہ آور گولیاں فروخت کیں تو وہ دونوں اس کا بیگ اڑا لے گئے۔ بعد میں ہتھیائے بیگ کے بدلے اپنے پیسے وصول کرنے کی غرض سے ملاقات کا وقت طے کیا، لیکن بیوپاری کے بجائے عام لباس میں پولیس نے ملزمان کو گھیر لیا۔

مارچ میں عدالت کے سامنے گواہی دیتے ہوئے ایک مجرم نے بتایا کہ یہ دو افراد عام لباس میں تھے اور انہوں نے پولیس کی حیثیت سے اپنی شناخت نہیں کروائی تھی۔ اس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ دونوں نے فوری طور پر ان پر حملہ کردیا۔ جس سے وہ گھبرا گیا اور مجھے لگا کہ وہ مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 35 سالہ حال ہی میں بیاہے آفیسر کو7 انچ لمبے بلیڈ والے چاقو سے 11 بارنشانہ بنایا گیا، حملہ دفاع میں نہیں اردتاً کیا گیا۔

مقتول کے ساتھی افسر نے گواہی دی کہ دونوں اہلکاروں نے اپنے پولیس کے شناختی کارڈ دکھائے تھے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

one + 14 =

Contact Us