یورپی یونین، فرانس جرمنی اور انگلینڈ کے وزرائے خارجہ کی طرف سے جمعرات کو جاری ایک مشترکہ بیان میں ایران کے معاہدے پراپنے عزم کا اعادہ کیا گیا. بیان میں اس بات کی طرف بہت واضح اشارہ بھی دیا گیا کہ اس سلسلے میں امریکہ کی کسی بھی قسم کی ممکنہ مداخلت بالکل برداشت نہں کی جائیگی۔
یورپی یونین کا یہ بیان ٹرمپ انتظامیہ کے ایران پر سٹیل، لوہے،تاںبے ،ایلومینیم اور دوسری متعلقہ اشیاء پر تجارتی پابندیاں عائد کرنے کے بعد آیا۔