برطانیہ کے دارالحکومت کے پہلے مسلمان میئر نے کہا کہ اسلام مخالف توہین اور موت کی دھمکیوں کا سامنا اس قدر پریشان کن ہے کہ حکام کو سرکاری اہلکاروں کے لئے چوبیس گھنٹے پولیس کے تحفظ کا انتظام کرنا پڑ رہا ہے
میئر لندن صادق خان نے ایک بیان میں اس خدشے کا اظہار کیا کمیونیٹز کو تقسیم کرنے کےلئے دہشت گرد حملہ بھی کرسکتے ہیں۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق میئر لندن صادق خان کی مستقل حفاظت کےلئے پولیس تعینات کردی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق صادق خان کو ملنے والی دھمکیوں میں 2016 میں بریگزٹ پر ریفرنڈم کے بعد اضافہ ہوا۔ میئر لندن کو سوشل میڈیا کے ذریعے 237 دھمکیاں موصول ہوئیں ہیں۔ سٹی ہال نے صادق کو ملنے والی دھمکیوں کے 17 کیس پولیس کے حوالے کر دیے ہیں۔