غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشرقی لندن کے علاقے سیون کنگز میں نماز تراویح کے وقت مسلح شخص نے مسجد میں گھس کر فائرنگ کی تاہم نمازیوں کے پیچھا کرنے پر حملہ آور فرار ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آور کی تلاش شروع کردی جب کہ مسجد کے باہر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے۔اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق واقعے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں اور عینی شاہد کے بیانات بھی قلمبند کیے جارہے ہیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔