امریکہ چین کو کرنسی کے چکرباز کی حیثیت سے دنیا میں بدنام کرنے کے لیےکیا طریقے اختیارکرے گا۔ رشیہ ٹو ڈے کےبوم بسٹ کی پیش گوئی ۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے یہ فیصلہ آنے کے باوجود کہ چین جان بوجھ کر یوآن کی قدر کو کم نہیں کررہا ہے ، واشنگٹن اب بھی چاہتا ہے کہ ہر شخص اس بات پر متفق ہوجائے کہ اس کی تجارتی جنگ کا حریف کرنسی کی ہیرا پھیری میں ملوث ہے۔ اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ بھلا کس طرح.
تجارتی جنگ میں حمایت حاصل کرنے کے لئے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ آزاد معاشی ادارے کی لابنگ کرنا اب تک آئی ایم ایف کے سب سے بڑے شراکت دار، امریکہ کے لئے بیکار رہا ہے ، کیونکہ ٹریژری سکریٹری اسٹیون منوچین اس سلسلے میں معاملات طے کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ تاہم ، آئی ایم ایف ایک حساس عہدے کی نئی قیادت کو منتقلی کی راہ پر گامزن ہے ، اور یہی وہ مقام ہے جہاں واشنگٹن مداخلت کر سکتا ہے۔
منوچین [کرسٹلینا] جورجیوا ، جو عالمی بینک کی چیف ایگزیکٹو ہیں کی حمایت کر رہے ہیں کہ وہ [کرسٹین] لگارڈ کی جگہ لے لیں۔ &nb...









