Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

Author: خبری

کورونا وائرس موسمی نہیں، ایک بڑی لہر ہے،بار بارسراٹھا سکتی ہے : عالمی ادارہ صحت

کورونا وائرس موسمی نہیں، ایک بڑی لہر ہے،بار بارسراٹھا سکتی ہے : عالمی ادارہ صحت

coronavirus, COVID-19, Health & Family, news, Urdu, world عالمی خبریں, اردو نیوز, صحت و خوراک, کورونا, معلومات عامہ
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کو ‘ایک بڑی لہر’ قرار دیتے ہوئے شمالی نصف کرہ میں موسم گرما کے دوران وبا کی منتقلی سے متعلق خبردار کیا ہے کہ یہ وائرس انفلوئنزا کی طرح نہیں جو موسمی رجحانات کی پیروی کرے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق جنیوا میں ورچوئل بریفنگ کے دوران عالمی ادارہ صحت کی عہدیدار مارگریٹ ہیریس نے کہا کہ لوگ تاحال موسموں کے بارے میں سوچ رہے ہیں، لیکن ہم سب کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ نیا وائرس ہے اور یہ مختلف طرح سے برتاؤ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی وبا کی پہلی لہر ہے، یہ ‘ایک بڑی لہر’ بننے جارہا ہے، اس میں اتار چڑھاؤ آئیں گے لہٰذا یہی بہتر ہے کہ سخت احتیاط برتی جائے تاکہ اس وبا کا خاتمہ کردیا جائے۔ مارگریٹ ہیرس نے امریکہ میں گرمی کے موسم کے باوجود بڑھتے ہوئے کیسز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وائرس کی سست منتقلی کے لیے اقدامات ...
ایک سال کی مزید چھٹیاں: گوگل ملازمین کے مزے

ایک سال کی مزید چھٹیاں: گوگل ملازمین کے مزے

coronavirus, news, اردو نیوز, دلچسپ و عجیب, عالمی, کورونا, معلومات عامہ
انٹرنیٹ کے کی دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے اپنے ملازمیں کی چھٹیوں میں مزید ایک سال کا اضافہ کر دیا ہے ۔ابھی انھیں دفتر آنے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ گھر بیٹے اپنا کام جاری رکھ سکتے ہیں تفصیلات کے مطابق سرچ انجن گوگل نے کورونا وبا کی وجہ سے اپنے ملازمین کو آئندہ سال کے وسط تک گھروں سے کام کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں، گوگل نے کورونا وبا کے خطرات سے ملازمین کو بچانے کے لیے گھروں سے کام کرنے کی اجازت دی تھی اور اب اس عمل کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تا کہ ملازمین کو اس خطرناک وبا کے اثرات سے بچایا جا سکے۔ گوگل نے پیر کے روز بذریعہ ای میل ہدایات جاری کیں کہ گھروں سے کام کرنے والے ملازمین آئندہ سال جولائی تک اسی طرح امور انجام دیں گے۔چیف ایگزیکٹو سندر پچائی کی جانب سے کی گئی ای میل میں کہا گیا ہےکہ ملازمین کو ان کی صلاحیت کے ساتھ آگے بڑھانا ہے اور نئے احکامات کے تحت انہیں ...
بحیرہ روم: ترکی اور یونان میں تعلقات بہتری کی جانب گامزن

بحیرہ روم: ترکی اور یونان میں تعلقات بہتری کی جانب گامزن

European Union, Greece, news, Turkey, Urdu, world عالمی خبریں, اردو نیوز, سیاست, عالمی, معیشت
بحیرہ روم میں کھدائی اور معدنیات کی تلاش کے معاملے پرترکی اور یونان میں کشیادہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن دکائی دیتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یونانی حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی بحیرہ روم میں ترکی کی طرف سے تیل اور گیس کی تلاش کے معاملے پر کشیدگی میں کمی آئی ہے اور ترکی نے اپنے سمندری جہازوں میں کمی کر دی ہے۔ ترکی کا موقف ہے کہ عالمی قوانین کے تحت اُسے اس علاقے میں تیل کی تلاش کا حق حاصل ہے لیکن یونان اور دیگر یورپی ممالک نے اسے ترکی کی ’اشتعال انگیزی‘ قرار دیا تھا۔ اس معاملے میں فرانس اور امریکا نے کھل کر یونان کی حمایت کی ہے۔ تاہم یورپی حکام کا کہنا ہے کہ پیر کو ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں مذاکرات کے بعد امید ہے کہ یہ تنازعہ بات چیت سے حل ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ ترکی کا ایک بحری جہاز مشرقی بحیرہ روم کے بعض علاقوں میں قدرتی گیس اور تیل کی دریافت میں لگا ہوا تھا جس پر یونان اور قبرص نے ی...
ترکی یونان کی سمندری حدود میں گیس کے ذخائرکی تلاش بند کرے : فرانس

ترکی یونان کی سمندری حدود میں گیس کے ذخائرکی تلاش بند کرے : فرانس

European Union, Greece, news, Turkey, Urdu, world عالمی خبریں, اردو نیوز, عالمی, معیشت
فرانس نے مطالبہ کیا ہے کہ ترکی یونان کی سمندری حدود میں گیس کے ذخائرکی تلاش بند کرے۔فرانس نے یورپی یونین کے رکن ملک کے سمندری پانیوں میں تجاوز کرنے کے لیے ترکی کے خلاف پابندیوں کا مطالبہ بھی کیا ہے، تاہم ترکی نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے حقوق کے دائرے میں ہے۔ فرانسیسی صدر عمانوئل میکرون نے ترکی کے خلاف پابندیوں کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یوروپی یونین کے کسی بھی رکن ملک کے سمندری علاقوں کی خلاف ورزی یا پھر اس بارے میں دھمکی قابل قبول نہیں ہے۔ گزشتہ برس یورپی یونین نے پابندی سے متعلق نئی حکمت عملی وضع کی تھی جس میں قبرص کے سمندری پانیوں میں ترکی کی جانب سے غیر قانونی کھدائی کرنے پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔اس کے مطابق کوئی فرد یا کمپنی اگر مشرقی بحیرہ روم میں گیس کی تلاش کے لیے غیر قانونی ڈرلنگ کی مرتکب پائی گئی تو اس پر یونین پابندیاں عائد کر سکتی ہے۔ ...
روس نے خلا ميں سيٹیلائٹ شکن ہتھيار کا تجربہ کيا، امريکہ اور برطانیہ کا مشترکہ الزام

روس نے خلا ميں سيٹیلائٹ شکن ہتھيار کا تجربہ کيا، امريکہ اور برطانیہ کا مشترکہ الزام

England, news, Science, Technology, United States of America, Urdu, world عالمی خبریں, اردو نیوز, امریکہ, تحقیق, خلائی تحقیق
روس نے خلا ميں سيٹیلائٹ شکن ہتھياروں کا تجربہ کيا ہے۔ امريکہ اور برطانیہ کی جانب سے روس پر مشترکہ طور پرالزام عائد کیا گیا ہے جبکہ روس کی طرف سے ابھی کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق امريکہ نے روس پر خلا ميں سيٹیلائٹ شکن ميزائل دفاعی نظام کا تجربہ کرنے کا الزام لگايا ہے۔ يو ايس اسپيس کمانڈ کے مطابق يہ تجربہ پندرہ جولائی کو کيا گيا۔ ساتھ ہی يہ بھی کہا گيا ہے کہ يہ پيشرفت يہ ثابت کرتی ہے کہ امريکا کو روس سے حقيقی خطرہ ہے، جو مسلسل بڑھ رہا ہے۔ لیکن یہ پہلی مرتبہ ہے کہ برطانیہ نے بھی روس پر خلا میں ہتھیاروں کے تجربے کا الزام عائد کیا ہے اور یہ بیان برطانوی حکومت کی جانب سے روس سے ممکنہ خطرات کو مناسب طور پر نہ بھانپنے کی انکوائری رپورٹ کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔ جوہری ہتھياروں کی تلفی کے امريکی مذاکرات کار مارشل بلنگسليا نے اسے ناقابل قبول قرار ديا ہے۔ فوری طور پر اس پر ...
چین کا جوابی وار؛ چینگ ڈو شہر میں امریکی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم

چین کا جوابی وار؛ چینگ ڈو شہر میں امریکی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم

China, news, Urdu, world عالمی خبریں, اردو نیوز, امریکہ, چین
امریکہ نے بیجنگ کو ہیوسٹن میں قونصل خانہ بند کرنے کو کہا تو جواباً بیجنگ نے جنوب مغربی شہر چینگ ڈو میں امریکی قونصل خانے بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں چینی قونصلیٹ بند کرنے کے امریکی اقدام کے بعد چین کا بھرپورردعمل سامنے آیا ہے ۔چین نے جنوب مغربی شہر چینگ ڈو میں امریکی قونصلیٹ بند کرنے کا حکم دے دیا۔ چینی وزارت خارجہ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ موجودہ صورتحال کا ذمہ دار امریکہ ہے۔ خیال رہے کہ امریکہ نے چین کا ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں قونصل خانہ بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے کہا تھا کہ چینی قونصل خانے کی بندش کے احکامات امریکی تحقیقات اور نجی معلومات کے تحفظ کے لیے دیے گئے ہیں۔ چینی سیاسی اقدامات نے واشنگٹن کو اس فیصلے پراکسایا ہے۔ ہم چین کی جانب سے اپنی خودمختاری اور اپنے لوگ...
بھارتی وزیردفاع نے ایئرفورس کوریڈ الرٹ جاری کر دیا

بھارتی وزیردفاع نے ایئرفورس کوریڈ الرٹ جاری کر دیا

China, India, news, Urdu, world عالمی خبریں, اردو نیوز, بھارت, پاکستان, چین, عالمی, ہندتوا
 بھارتی وزیردفاع نے بھارتی فضائیہ کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا،اطلاعات کےمطابق جنگی جنون میں مکمل طور پر پاگل ہو چکے بھارتی وزیر دفاع نےبھارتی فضائیہ کوتیاررہنے کا حکم دے کربڑے خطرے کا الارم بجادیا ہے۔بھارتی وزیردفاع نے ان فضائی دستوں کوکسی بھی ہنگامی صورت حال میں اہم سرانجام دینے کےحوالے سے اہم احکامات بھی دے رکھے ہیں‌ ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیردفاع نے بھارتی بری فوج اور فضائیہ کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ اس حکم کا مقصدچین کی طرف سے ممکنہ مداخلت کوروکنا اورچین کو سخت پیغام دینا مقصود ہے یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ آج اس سلسلے میں‌بھارتی وزیردفاع نے انڈین ایئرفورس کی قیادت سے ملاقات بھی کی ہے اورآئندہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہروقت تیاررہنے کا حکم دیا ہے بھارتی وزیردفاع نے کہا کہ دیگرافواج کو بھی تیاررہنے کاحکم دیا ہے ت...
چین کا مریخ کے لیے پہلا آزاد تحقیقاتی مشن خلا میں روانہ ہو گیا

چین کا مریخ کے لیے پہلا آزاد تحقیقاتی مشن خلا میں روانہ ہو گیا

China, news, Science & Tech, Technology, Urdu, اردو نیوز, تحقیق, چین, خلائی تحقیق
چین نے مریخ کے لیےاپنا پہلا آزاد تحقیقاتی مشن خلا میں روانہ کردیا ۔ اطلاعات کے مطابق یہ چین کا کسی بھی دوسرے سیارے پر بغیر پائلٹ کے پہلا مشن ہے۔ چین کا پہلا تحقیقاتی مشن ’تیان وین ون‘ مریخ پر چین کے صوبے ہینان کے جنوب میں واقع جزیرے میں وین چانگ اسپیس لاؤنچ سینٹر سے روانہ کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق چین کا یہ تحقیقاتی مشن ممکنہ طور پر اگلے سال فروری میں مریخ میں داخل ہوگا۔ جہاں وہ مریخ سے اہم معلومات حاصل کرنے کے لیے 90 روز کے لیے روور تعینات کرنے کی کوشش کرے گا اور اگر تیان وین ون کامیاب ہوجاتا ہے تو چین اپنے ابتدائی مشن میں ہی مدار، اور مریخ پرروور تعینات کرنے والا پہلا ملک بن جائے گا۔ ...
ایشیا میں چین کے ساتھ مقابلے کے لیے تیار ہیں:امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر

ایشیا میں چین کے ساتھ مقابلے کے لیے تیار ہیں:امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر

Military, news, Urdu, world عالمی خبریں, اردو نیوز, امریکہ, چین, عالمی
امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کا کہنا ہے کہ امریکہ پورے ایشیا میں اپنی فورسز کو منظم کر رہا ہے اور ان کی از سر نو تعیناتی عمل میں لا رہا ہے تا کہ چین کے ساتھ ممکنہ مقابلے کے لیے تیار ہوا جا سکے۔ جبکہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے چین کے ہاتھوں مرنے والے کرنل سمیت 20 بھارتی فوجیوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ہمارا اہم پارٹنر ہے، لداخ پر پیپلز لبریشن آرمی کی طرف سے لڑائی والے اقدام ناقابل قبول ہیں۔ انڈو پیسفک میں ہندوستان ہمارا اہم اتحادی ہے۔ دوسری طرف چین کے ساتھ کشیدگی کے درمیان امریکہ کے ساتھ بھارتی بحریہ کی فوجی مشقیں جزیرہ انڈمان اور نکوبار کے قریب شروع ہو گئی ہیں جہاں بھارتی بحریہ کا  مشرقی بیڑہ  پہلے سے ہی موجود ہے۔بھارتی بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ مشق دراصل  پیسیج ایکسرسائز  کا ایک حصہ تھی جو وقتاً فوقتاً ایک بحریہ دوسرے ممالک کی بحریہ...
امریکی فوج کے انخلا سے دونوں ملکوں کے تعلقات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا البتہ نیٹو کے لیے باعث تشویش ہوگا:جرمن وزیر دفاع

امریکی فوج کے انخلا سے دونوں ملکوں کے تعلقات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا البتہ نیٹو کے لیے باعث تشویش ہوگا:جرمن وزیر دفاع

American military, Germany, NATO, news, Urdu, world عالمی خبریں, اردو نیوز, امریکہ
امریکی فوج کا انخلا نیٹو کے لیے توباعث تشویش ہوگا مگرجرمنی سے امریکی فوجیوں کو نکالنے سے دونوں ممالک کے تعلقات کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا ۔ جرمن وزیر دفاع نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکی فوجی یورپ کے بجائے بحرالکاہل میں تعینات کیے جاتے ہیں تو اس سے نیٹو کے اندر ایک نئی بحث چھڑ جائے گی۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پچھلے ماہ جرمنی میں تعینات چونتیس ہزار پانچ سو فوجیوں میں سے دس ہزار امریکی فوجی نکالنے کا حکم دے چکے ہیں۔گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمنی میں تعینات امریکی فوجیوں کے انخلا کے ایک منصوبے پر دستخط کر دیے تھے جس کے مطابق ساڑھے نو ہزار فوجیوں کو جرمنی سے ہٹا لیا جائیگا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس قدم سے یورپیئن سکیورٹی کو اور بھی مضبوطی ملے گی۔ پینٹاگون کے ترجمان جوناتھن ہوفمین نے کہا تھا کہ اس منصوبے سے جہاں ''روسی دفاع کو طاقت ملے گی وہیں نیٹو بھی مز...

Contact Us