امریکی بحری جہاز روسی پانیوں میں داخل: دونوں ممالک میں سفارتی ہلچل مچ گئی
کل بروز منگل امریکی بحری جہاز جان میک کین کے روسی پانیوں میں اچانک داخلے پر دونوں ممالک میں سفارتی ہلچل مچ گئی۔ روسی نشریاتی ادارے رشیا ٹوڈے کے مطابق منگل کے روز اچانک امریکی بحری جہاز روسی پانیوں میں داخل ہو گیا جس پر روسی بحریہ نے فوری مداخلت کرتے ہوئے امریکی جہاز کو بین الاقوامی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر واپس ہٹنے کا کہا۔
جان میک کین بحری جہاز فوری حملے کی صلاحیت کا حامل امریکی جہاز ہے، جسکی خصوصیت گہرے پانیوں میں آبدوزوں کو نشانہ بنانا ہے۔ روسی حکام کے مطابق امریکی جہاز جاپان کی حدود سے ہوتا ہوا روس کے مشرقی دارالحکومت ولادیووسکت کے پانیوں میں دو کلومیٹر اندر داخل ہوا۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق امریکی جہاز کی خلاف ورزی پر فوری روسی جنگی بحری جہاز حرکت میں آگئے اور تنبیہ کرتے ہوئے امریکی جہاز کو فوری واپسی کا کہا، اور ساتھ ہی اعلیٰ حکام سے رابطہ کر کے امریکی حکومت کو بھی واقع...