
تم لوگوں نے ساڑھے 3 سال صرف صدر ٹرمپ کی حکومت ختم کرنے میں لگا دیے، امریکی نائب صدر کا مباحثے میں حریف کو کراڑا جواب
امریکی نائب صدر مائیک پینس نے صدارتی مباحثے میں اقتدار کے پر امن منتقلی پر صدر ٹرمپ کے اعتراض پر کہا کہ ہم ہی انتخابات جیتیں گے، واشنگٹن میں 47 سال سے ہونے کی وجہ سے امریکی عوام جو بائیڈن کو بخوبی پہچانتی ہے، انکی مظبوط لابیاں ہیں تاہم امریکی عوام ان لوگوں سے تنگ ہیں، صدر ٹرمپ عام آدمی کے لیے جدوجہد کے لیے آئے، صدر ٹرمپ نے عسکری قوت کو بڑھایا ہے، معیشت کو درست راہ دکھائی ہے، تجارتی توازن کو حاصل کیا ہے، وفاقی عدالتوں میں ایسے قاضی تعینات کیے ہیں جو امریکی اقدار کے پاسدار ہیں، نہ کہ لبرل نظریے کے، یوں ہم نے پچھلے ساڈھے تین سالوں میں عام آدمی کے لیے اسکی خواہشات کے مطابق کام کیا ہے۔
نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ ڈیموکریٹ پارٹی کی گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں صرف ایک ہی کوشش رہی، کہ کیسے انتخابی نتائج کو پلٹا جائے۔ نائب صدر کے بیان کا حوالہ گزشتہ انتخابات میں روسی مداخلت تھا۔ تحقیقات می...