بدھ, نومبر 25 Live
Shadow

Tag: امریکی نشریاتی ادارہ، سی بی ایس، طالبان ترجمان، صدر ٹرمپ، تردید، خبر مسترد،

امریکی نشریاتی ادارے نے گفتگو کو غلط انداز میں بیان کیا، ہم نے صدر ٹرمپ کی حمایت نہیں کی: طالبان ترجمان

امریکی نشریاتی ادارے نے گفتگو کو غلط انداز میں بیان کیا، ہم نے صدر ٹرمپ کی حمایت نہیں کی: طالبان ترجمان

عالمی
ترجمان افغان طالبان زبیح اللہ مجاہد نے امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کی رپورٹ کی تردید کی ہے جس میں طالبان کے صدر ٹرمپ کی حمایت کا دعویٰ کیا گیا تھا۔سی بی ایس رپورٹ میں طالبان کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ طالبان چاہتے ہیں کہ صدر ٹرمپ جیتیں تاکہ وہ جلد افغانستان سے امریکی فوج کو نکال لیں۔ ادارے نے دعویٰ ایک ٹیلی فون پر انٹرویو کے حوالے سے کیا تھا۔ ادارے نے رپورٹ میں یہ بھی کہا کہ طالبان صدر ٹرمپ کے امریکہ پہلے کے نظریے سے بھی متفق ہیں، کیونکہ صدر ٹرمپ پوری دنیا کے ایک جھنڈے اور نظریے کے حامل نہیں، بلکہ انکی ترجیح صرف امریکہ ہے۔طالبان ترجمان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ وہ امریکی ادارے کی خبر پر وضاحت کرنا چاہتے ہیں کہ انہوں نے صدر ٹرمپ کی حمایت کا اعلان نہیں کیا، انہوں نے ایسا کچھ نہیں کہا جیسا کہ امریکی ادارے نے نشر کیا۔https://twitter.com/Zabehulah_M33/status/131514237...