
ایرانی قوم پر معاشی جنگ مسلط کرنے والے ٹرمپ کا خاتمہ عسکری جنگ مسلط کرنے والے صدام حسین سے مختلف نہیں ہو گا: ایرانی صدر حسن روحانی کا کابینہ اجلاس سے خطاب
ایرانی صدر حسن روحانی نے صدر ٹرمپ کا سابق عراقی صدر صدام حسین سے موازنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کا اختتام بھی صدام حسین جیسا ہو سکتا ہے۔
تہران میں کابینہ اجلاس سے خطاب میں حسن روحانی کا کہنا تھا کہ
ہمارے خطے میں ایک جنونی شخص تھا صدام حسین، جس نے ایرانی قوم پر عسکری جنگ مسلط کی تھی، اب ہمیں ایک اور جنونی ٹرمپ کا سامنا ہے، جس نے ہم پر معاشی جنگ مسلط کر رکھی ہے۔
اجلاس میں صدر حسن روحانی نے مزید کہا کہ
ایرانی قوم نے اس دن اپنا آخری جشن منایا تھا جس دن جنونی (عراقی صدر صدام حسین) کو لٹکایا گیا تھا، ٹرمپ کی قسمت بھی صدام حسین سے بہتر نہیں ہو گی۔
یاد رہے کہ عراقی صدر صدام حسین کی حکومت کو 2003 میں عراق جنگ میں ختم کر دیا گیا تھا اور 2006 میں انہیں امریکی فوج نے پھانسی دے دی تھی۔
ایرانی صدر کے بیان پر امریکی ذرائع ابلاغ میں ایک بار پھر ایران کے حوالے سے چہ مگوئیوں کو ...