ایرانی جوہری افزودگی مرکز پر سائبر حملہ: ایران کا فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ پر الزام، البتہ جوہری معاہدے پر گفتگو جاری رکھنے کا اعلان
ایران نے نتانز جوہری افزودگی کے مرکز کو نشانہ بنانے کا الزام فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ پر دھرا ہے۔ ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے حملے کو انسانیت کے خلاف کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسکا مقصد مغرب کے ساتھ جاری جوہری معاہدے ور معاشی پابندیوں پر بات چیت کو روکنا تھا۔
ترجمان سعید خطیب زادے کا مزید کہنا تھا کہ حملے سے جوہری مرکز کو تھوڑا بھی زیادہ نقصان ہوتا تو ایک بڑا المیہ جنم لے سکتا تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران کسی کے جال میں نہیں پھنسے گا اور امریکہ کے ساتھ 2015 میں ہوئے جوہری معاہدے کو بحال کرنے پر بات چیت جاری رہے گی۔
دوسری طرف ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ قابض صیہونی انتظامیہ ہر حال میں ایران پر معاشی پابندیوں کو برقرار رکھنا چاہتی ہے، تاکہ مشرق وسطیٰ میں ایران کے بڑھتے اثرورسوخ کو روک سکے، اور صیہونی حکام پراعتماد ہیں کہ وہ اپنے مقصد میں ضرور ...