بحیرہ منجمند میں تحقیق کے لیے روس کا 10 کروڑ ڈالر کی لاگت سے تحقیقاتی بحری جہاز بنانے کا اعلان
روس نے بحیرہ منجمند میں تحقیق کے لیے خصوصی ہائیڈروگرافک بحری جہاز بنانے کا اعلان کیا ہے اور منصوبے کے لیے 10 کروڑ ڈالر وقف کردیے ہیں۔ منصوبے کا اعلان کابینہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔
سائنسی تحقیقاتی بحری جہاز 2024 میں مکمل ہو گا اور اس کی تکمیل میں متعلقہ نجی کمپنیوں سے بھی مدد لی جائے گی۔
تحقیقاتی جہاز کے ساتھ روسی آرک7 جہاز بھی سفر کیا کرے گا جو پونے دو میٹر موٹی برف کی تہہ کو کاٹتے ہوئے سمندر میں تیر سکتا ہے۔ جہاز پر جدید ترین سائنسی آلات نصب کیے جائیں گے جو سمندر کی سطح کے ساتھ ساتھ گہرائیوں میں بھی تحقیق کریں گے۔
یاد رہے کہ روس برآعظم منجمند میں ترقیاتی منصوبوں پر پہلے ہی کام کر رہا ہے۔...