
برطانیہ نے غیرقانونی تارکین وطن کے لیے پناہ کی پالیسی بدل دی: درخواست نمٹنے تک دور دراز جزیروں پر رکھنے کی تجویز بھی زیر غور
برطانیہ نے ملک میں پناہ دینے کے قانون میں بڑی تبدیلی کر دی ہے، اب غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والوں کو آسانی سے پناہ نہیں ملے گی۔
برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل کا کہنا ہے کہ ملک کے داخلی نظام پر پناہ لینے والوں کا بہت دباؤ ہے، جن میں بڑی تعداد غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والوں کی ہے، نئے قانون کے تحت قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والوں کو ترجیح دی جائے گی اور تمام متبادل رستوں کو روکا جائے گا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ غیر قانونی رستوں سے ملک میں آنے والے نہ صرف اپنی جان بلکہ برطانوی ساکھ کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں، ہم نے ماضی کی غلط پالیسی کو بدلتے ہوئے قانونی رستے میں آسانی پیدا کی ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں پریتی پٹیل کا کہنا تھا کہ نئے قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن صورت اختیار کی جائے گی، جیسے کہ غیر قانونی طور پر داخل ہونے والوں کو دور دراز جز...