
صحت کے مسائل: جاپانی وزیراعظم شینزو آبے مستعفی
جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے نے اپنے عہدے کی دوسری مدت کے خاتمے سے ایک سال قبل خرابی صحت کی وجہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے نے کہا ہے کہ میں نہیں چاہتا کہ ملک اہم فیصلوں کا متقاضی ہو اور میں اپنی صحت کی خرابی کے باعث وقت نہ دے پا رہا ہوں، اس لیے میں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
شینزو آبے 2012 سے ملک کے سب سے بڑے عہدے پر ہیں، انکی موجودہ مدت حکمرانی اگلے برس مکمل ہونا تھی لیکن انہوں نے ایک سال قبل ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ اور کہا کہ نئے وزیراعظم ملک کے لیے مفید ثابت ہوں گے۔
جاپانی وزیراعظم کچھ عرصے سے شدید علالت کا شکار رہے ہیں اور انہیں دو بار اسپتال میں داخل ہونا پڑا ہے۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق شینزو آبے لڑکپن سے ہی بڑی آنتوں کی سوزش اور السر کی بیماری میں مبتلا ہیں اور اسی کی وجہ سے ہی 2007 میں بھی وزارت ...