
جرمنی: بائیں بازو کا رہائشی منصوبوں سے بے گھر افراد کا قبضہ ہٹانے کے خلاف مظاہرہ
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں شہری بائیں بازو کے رہائشی منصوبے لائیبگ34 کے دفاع میں نکالے مظاہرے کو روکنے پر پولیس کے ساتھ گتھم گتھا ہوگئے۔ پولیس نے درجنوں مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
https://youtu.be/2F1mechGDco
روسی نشریاتی ادارے رپٹلی کے مطابق مظاہرین نے اس حکومتی ارادے کے خلاف مظاہرہ کیا تھا جس کے تحت 9 اکتوبر کو بے گھر افراد کو بائیں بازو کے مقبوضہ منصوبے سے نکال دیا جائے گا، جس پر انہوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق مظاہرے میں 1500 سے 2000 افراد شریک تھے۔
لائیبگ34 بائیں بازو کا وہ منصوبہ ہے جس کے تحت وہ بے گھر افراد کے لیے رہائشی منصوبوں پر قبضہ کرتے ہیں، اور وہاں بے گھر افراد کو بساتے ہیں۔ منصوبہ خود کو ایک انتشار پسند مگر حقوق نسواں کا محافظ گروہ قرار دیتا ہے۔...