
جرمنی میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام، ریل گاڑی سے گھریلو ساختہ بم برآمد، پولیس کو نسل پرست گروہوں پر شبہ، تحقیقات جاری
جرمنی میں پولیس نے ایک ریل گاڑی سے گھریلو ساخت کا بم برآمد کیا ہے۔ کلون شہر کی پولیس کے مطابق بم ریلوے عملے کو عمومی صفائی کے دوران بوگی میں پڑے ایک ڈبے سے ملا، جس کی فوری پولیس کو اطلاع دے دی گئی۔
پولیس نے فوری بم کو ناکارہ کر دیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
پولیس کے مطابق اگر بم پھٹ جاتا تو اس سے شدید جانی نقصان کا خطرہ تھا، کیونکہ بم کے ڈبے میں بارود کے علاوہ نوکیلے کیل اور دیگر نوکیلی اشیاء بھی بڑھی گئی تھیں۔
پولیس کو شبہ ہے کہ بم جرمنی کے قوم پرست گروہوں یا مذہبی دہشت گردوں کی جانب سے نصب کیا گیا تھا، تاہم اس کے ساتھ ساتھ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کا مقصد صرف ڈرانا یا انتظامیہ کو دھمکانا بھی ہو سکتا تھا۔ جس کی وضاحت تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئے گی۔ پولیس اس وقت اس سراغ میں ہے کہ بم کا ڈبہ ریل گاڑی میں کب رکھا گیا۔
پولیس نے شہریوں کو محتاط رہنے اور کسی مشتبہ چیز کی فور...