
جمال خاشقجی قتل: 5 ملزمان کو 20، 3 کو 10 سال قید کی سزا
سعودی عدالت نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے مقدمے میں نامزد 8 میں سے 5 ملزمان کو 20 سال اور 3 کو سات سے دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق استنبول کے سعودی سفارت خانے میں قتل ہونے والے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی سماعت سفارتی قانون کے مطابق سعودی عرب میں ہوئی۔ جس میں 20 سے زائد افراد کو ست میں لیا گیا، تاہم تحقیقات کے بعد 8 ملزمان پر مقدمہ چلایا گیا۔
اگرچہ فیصلے کی تفصیل تاحال سامنے نہیں آئی ہے اور نہ ہی ملزمان کے نام ظاہر کیے گئے ہیں تاہم فیصلے کے مطابق عدالت نے ملزمان سے معافی اور نظر ثانی کی درخواست کا حق بھی چھین لیا ہے۔ تاہم سعوی قوانین کے تحت مقتول کے اہل خانہ ملزمان کو معاف کرنے کا حق رکھتے ہیں۔
مقتول صحافی کے بیٹے صلاح خاشقجی نے رواں برس ماہ رمضان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا تھا کہ یہ مقدس مہینہ درگزر کرنے کا مہینہ ہے اس لیے ہم اپنے والد کے قات...