
خطبہ حج اردو سمیت دس زبانوں میں نشرکرنے کا اعلان
سعودی حکومت نے خطبۂ حج کا ترجمہ اردو سمیت دس زبانوں میں نشر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق الحرمین الشریفین کے امورکی ذمہ دار الشیخ عبدالرحمن السدیس نے حج امور پر ذرائع ابلاغ سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ اب سے خطبہ حج دنیا کی دس بڑی زبانوں میں نشر کیا جائے کرے گا۔ جس میں اردو بھی شامل ہے۔ اس سے قبل یہ پانچ زبانوں میں نشر کیا جاتا تھا۔ امام کعبہ شیخ السدیس نے کہا اسلام کا پیغام پوری دنیا میں موجود مسلمانوں تک پہنچانے کے لیے خطبۂ حج دس عالمی زبانوں میں نشر ہوگا۔جس میں اردو، انگریزی، فارسی، بنگلا، ترکی، فرانسیسی، چینی، روسی، ہاؤسا اور مالے زبان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس برس عالمی وباء کے باعث حج کو محدود پیمانے پر کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اور صرف 10 ہزار عزام کرام حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔ جن کا انتخاب قرعہ اندازی کے تحت کیا گیا ہے۔ ان میں سعودی عرب میں ...