فلسطین کا 1967 کے علاوہ کوئی بھی منصوبہ بےسود ہو گا: صدر ایردوعان کا اقوام متحدہ میں اظہارخیال
ترک صدر رجب طیب ایردوعان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں صہیونی انتظامیہ اور اتحادی معاملات کو سنبھالنے کے بجائے مزید بگاڑ رہے ہیں۔
صدر ایردوعان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ فلسطین پر صہیونی قبضہ انسانیت کا وہ زخم ہے جس سے مسلسل خون بہہ رہا ہے، صہیونی انتظامیہ مظلوم فلسطینیوں کے خلاف مظالم، تشدد اور خوف کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔
عالمی ادارے سے خطاب میں انہوں نے امریکہ سمیت متعدد ممالک کی جانب سے بیت المقدس میں سفارتخانوں کو منتقل کرنے کی بھی مذمت کی۔
خطاب میں صدر ایردوعان کا کہنا تھا کہ صہیونی انتظامیہ اپنے معاونین کے مدد سے فلسطینیوں کی آزادیوں کو چھین رہی ہے۔
فلسطینی مسئلے کا حل خود مختار اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام میں ہے، فلسطینی ریاست کی سرحدیں 1967 کے نقشے کے مطابق ہونی چاہیے، جب فلسطین آج کی نسبت کئی گنا زیادہ بڑی ریاست تھی۔ اس کے عل...