
امریکی صدارتی انتخابات: ڈیموکریٹ پارٹی نے افریقہ و ہندوستانی نژاد نائب صدارتی امیدوار کھڑی کر دی
امریکا کے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیمو کریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن نے کاملا ہیرس کو اپنا نائب چن لیا۔
کاملا ہیرس نائب صدارتی امیدواروں میں سرفہرست تھیں اور اب وہ ہی 3 نومبر کو صدارتی الیکشن میں بائیڈن کی نائب ہوں گی، ان کے نام کی توثیق ڈیموکریٹ کنونشن میں کی جائےگی جو 17 سے 20 اگست تک جاری رہے گا۔
جو بائیڈن نے کہا کہ میرے لیے اعزاز ہے کہ میں نے کاملاہیرس کو چنا ہے، کاملا ہیرس بے خوف اور خدمت گار سیاستدان ہیں۔
55 سینیٹر کاملا ہیرس کا تعلق کیلی فورنیا کے شہر اوک لینڈ سے ہے، وہ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار بننے کی خواہش مند تھیں مگر دسمبر میں ہی دوڑ سے باہر ہو گئی تھیں۔
ایک مباحثے میں کاملا ہیرس نے نسل پرستانہ بنیادوں پر تفریق کرنے والے سینیٹرز کی تعریف پر جو بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
جو بائیڈن کا مقابلہ دوبارہ صدارت کے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے ہو گا جب کہ ری پب...