
سردیوں میں توانائی کے شدید بحران کا ڈر: فرانس نے بجلی گھروں کو کوئلہ جلانے کی اجازت دے دی
فرانس حکومت نے ملکی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پیداواری کمپنیوں کو کوئلہ جلانے کی اجازت دے دی ہے۔ یورپی ملک کی ضرورت کی آدھی بجلی پیدا کرنے والی کمپنی کو فرانسیسی حکومت نے آئندہ سردیوں میں توانائی کے بحران سے بچنے کے لیے پیشگی طور پر کوئلے سے بجلی بنانے کی اجازت بھی دے دی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال سردیوں میں یورپی ممالک میں گیس کی قیمتوں اور توانائی کے بحران نے شدید صورتحال اختیار کر لی تھی، جبکہ حالیہ معاشی بحران کے باعث حکومتیں پیشگی اقدامات کر رہی ہیں۔
فرانس میں شمسی توانائی پہ انحصار بڑھا ہے، گزشتہ سال جوہری توانائی ریئیکٹر میں ہوئے مسئلے کو بھی حل کر لیا گیا ہے جبکہ اس کے علاوہ ملک کی سب سے بڑی کمپنی کو کوئلے کے استعمال کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات اور ان کا وقت خبری حیثیت سے زیادہ وقعت نہیں رکھتا کیونکہ لوگوں کی قوت خرید بری طرح تا...