
مصر کی ثالثی میں فلسطین میں جنگ بندی پر اتفاق: 11 روزہ جنگ میں مجموعی طور پر 300 ہلاکتیں، ہزاروں زخمی اور 60 ہزار بےگھر درج
مصر کی ثالثی میں فلسطین میں جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔ قابض صیہونی انتظامیہ اور حماس کے مابین ہونے والے جنگ بندی کا معاہدہ 11 روز کی شدید بمباری کے بعد سامنے آیا ہے۔
https://twitter.com/PaulaSlier_RT/status/1395331952031449099?s=20
مقامی میڈیا کے مطابق مصر کے ثالثی کی پیشکش پر دونوں فریقین میں غیر مشروط اور باہمی رضامندی سے جنگ بندی پر اتفاق ہوا ہے۔
جنگ بندی کے حوالے سے سب سے پہلے خبر مقامی عرب میڈیا نے دی تھی جس نے حماس کا حوالہ دیتے ہوئے بروز جمعہ رات 2 بجے جنگ بندی کے متوقع اعلان کا دعویٰ کیا تھا۔
واضح رہے کہ اچانک ہونے والی جنگ بندی سے قبل نیتن یاہو مقاصد حاصل ہونے تک جنگ جاری رکھنے اور حماس صیہونی بمباری رکنے تک ڈٹے رہنے کا اعلان کرتے رہے ہیں۔
گزشتہ 11 روز سے جاری جنگ کے باعث اب روس سمیت بیشتر ممالک نے اپنے شہری نکالنا شروع کر دیے تھے، جبکہ روس نے قابض صیہونی انتظا...