
قازقستان ہنگامے: مشترکہ تحفظ تنظیم کے سربراہ کا صورتحال پر قابو کا اعلان، امن منصوبے کی تفصیلات پیش کر دیں
قازقستان میں شروع ہونے والے ہنگاموں پر قابو پانے کے بعد مشترکہ تحفظ تنظیم سی ایس ٹی او کے اعلیٰ روسی عہدے دار نے امن منصوبے کی تمام تر تفصیلات دنیا کے سامنے رکھ دی ہیں۔
ہنگامے پھوٹنے پر اور خصوصاً صورتحال کے حکومت کے ہاتھ سے نکل جانے پر تنظیم نے وسط ایشیائی ملک میں ہزاروں کی تعداد میں خصوصی امن فوجی بھیجے اور فوری صورتحال پر قابو پانے میں کامیاب ہو گئے۔ تنظیمی افواج نے حساس حکومتی مقامات، توانائی و ہوائی اڈوں کی سکیورٹی کو بھی سنبھال لیا ہے اور صورتحال کو مکمل طور پر سنبھال لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تنظیمی افواج کا قازقستان میں قیام مختصر ہو گا اور آئندہ ۲ ہفتوں تک افواج مکمل طور پر ملک سے نکل جائیں گی۔
واضح رہے کہ وسط ایشیائی ملک میں اچانک پیٹرول کی قیمتوں کے بڑھنے پر عوامی ہنگامے شروع ہو گئے تھے، جس نے فوری طور پر پورے ملک کو اپنے گھیرے میں لے لیا اور صورتحال حکومت کے ہاتھ سے نکل...